مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پانامہ پیپرز جاری کرنے والی لا فرم پر ایک مرتبہ پھر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس نے فرم کے سٹور سے مزید دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پانامہ کی پولیس نے موزاک فونسیکا کےخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور اس بار گودام پر چھاپہ مار کر نہ صرف لاکھوں دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں بلکہ پرانے کمپیوٹرز اور دیگر سامان بھی اٹھا لیا۔ پانامہ پولیس کے مطابق لا فرم نے رجسٹر کی گئی کمپنیوں کی تفصیلات کو تلف کرنے کی کوشش کی تھی جس پر ریکارڈ تحویل میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی موزاک فونسیکا کے دفتر پر چھاپا مارا گیا تھا ۔
پانامہ پیپرز جاری کرنے والی لا فرم پر ایک مرتبہ پھر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس نے فرم کے سٹور سے مزید دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔
News ID 1863533
آپ کا تبصرہ